Wednesday, December 17, 2014

جاپانی سائنسدانوں نے گنجے پن کا حیران کن علاج دریافت کرلی



ٹوکیو: گنجا پن ایک ایسی بیماری ہے جس سے چھٹکارا پانے کے لئے لوگ ہر طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں لیکن خاطر خواہ کامیابی نہیں ملتی ۔اب سائنسدانوں نے اس کے لئے اہم خوشخبری سنا دی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی چیز ڈھونڈ لی ہے جس سے بالوں کو اگانے میں مدد مل سکتی ہے۔تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے ایک مادہ propolisجو شہد کی مکھیاں اپنے چھتے کے سوراخ بند کرنے کے لئے استعمال کرتی ہیں کا تجربہ چوہوں کی جلد پر کیا ہے اوربال تیزی سے اگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان تجربات میں سائنسدانوں نے چوہوں کے بال اتار کر انہیں دو گروہوں میں تقسیم کیا اور ان پر propolisلگایا اور یہ بات سامنے آئی کہ جن پر یہ مادہ لگایا گیا ان کے بال بہت تیزی سے واپس آئے جبکہ دوسرے گروہ کے بال آنے میں وقت لگا۔جاپان کی Hokkaido University کے تحقیق کار Ken Kobayashiکا کہنا ہے کہ ان چوہوں کے بال بغیر کسی مشکل کے واپس آئے۔ماہرین کا خیال ہے کہ گنجا پن اکثر سوزش کے باعث ہوتا ہے اور propolisمیں یہ خاصیت موجود ہے کہ وہ سوزش کو کم کرتی ہے ۔

0 Comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads

Google Translator

Blogger Tips And Tricks|Latest Tips For BloggersFree BacklinksBlogger Tips And Tricks
English French German Spain Italian Dutch Russian Portuguese Japanese Korean Arabic Chinese Simplified
Powered By google

BidVertiser