Wednesday, December 17, 2014

نیند کے11 حیرت انگیز فوائد

رات کی اچھی نیند کس کے دل کو نہیں بھاتی، یہ نہ صرف آپ کا مزاج خوشگوار بناتی ہے بلکہ آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے بھی پیدا نہیں ہونے دیتی، مگر مناسب دورانیے تک سونا آپ کے دل، وزن اور ذہن سمیت ہر چیز کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔اچھی نیند کے ایسے ہی فوائد گزشتہ دنوں موقر جریدے ’’ہفنگٹن پوسٹ‘‘ میں شائع ہوئے،جن کو جاننا یقیناً آپ کیلئے حیرت انگیز ثابت ہوگا: بہتر یادداشت نیند کے دوران آپ کا ذہن حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ مصروف ہوتا ہے، سونے کے دوران ذہن آپ کی ان یادوں یا مشق کی صلاحیتوں کو مضبوط کرتا ہے جو آپ جاگنے کے دوران سیکھتے ہیں۔ نیویارک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جب آپ کوئی نئی چیز سیکھتے ہیں تو مناسب نیند سے جاگنے کے بعد آپ کی کارکردگی زیادہ بہتر ہوجاتی ہے۔ طویل زندگی بہت زیادہ یا بہت کم نیند زندگی کا دورانیہ کم کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ 2010ء کی ہاورڈ یونیورسٹی کی 50 سے 79 سال کی عمر کی خواتین پر ہونے والی تحقیق کے مطابق جو خواتین رات کو 5 گھنٹے سے کم یا 7 گھنٹے سے زیادہ سوتی ہیں ان میں ہلاکتوں کی شرح زیادہ ہوتی ہے، جس کی ابھی کوئی وجہ تو واضح نہیں ہوسکی تاہم ایک اندازاً ہے کہ اس سے جسمانی نظام میں آنے والی تبدیلیاں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور امراض قلب وغیرہ میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔ سوجن یا ورم نہ ہونا جسمانی ورم امراض قلب، فالج، ذیابیطس، جوڑوں کے امراض اور جلد بڑھاپے کا سبب بن سکتی ہے۔ امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ رات کو 6 گھنٹے یا اس سے کم نیند لیتے ہیں ان کے خون میں جسمانی ورم کا سبب بننے والے پروٹین کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس کا نتیجہ دل کے دورے کی صورت میں نکلتا ہے۔ تخلیقی صلاحیت بڑھنا ہاورڈ یونیورسٹی اور بوسٹن کالج کی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق رات کی میٹھی نیند کے بعد اگر مصوری یا کچھ لکھنے کا کام کیا جائے تو آپ کا ذہن تخلیقی اعتبار سے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، کیونکہ سونے کے دوران دماغ یادداشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ انہیں ری اسٹرکچر بھی کرتا ہے جس کا نتیجہ تخلیقی صلاحیت میں اضافے کی شکل میں نکلتا ہے۔ کامیابی کا حصول اگر آپ ایک کھلاڑی ہیں تو جو سب سے آسان چیز آپ کی کارکردگی کو بہتر بناسکتی ہے وہ ہے نیند۔ کچھ عرصے قبل امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جو فٹ بالر 7 سے 8 ہفتے تک رات بھر 10 گھنٹے کی نیند لیتے ہیں ان کی اوسط کارکردگی اور سٹیمنا میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ٹینس اور تیراکی کے کھلاڑیوں میں بھی اسی طرح کے مثبت اثرات تحقیق کے دوران دیکھے گئے جس کے بعد محققین نے اسے ہر طرح کے کھیل کیلئے بہترین طریقہ کار قرار دیا۔ تعلیمی کارکردگی میں بہتری 10 سے 16 سال کی عمر کے ایسے بچے جن کی نیند کا دورانیہ کم ہو یا کسی قسم کے عارضے جیسے سانس کی تکلیف یا خراٹوں وغیرہ کا شکار ہو انہیں دوران تعلیم توجہ مرکوز کرنے اور سیکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طبی جریدے’’ سلیپ‘‘ میں 2010ء میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ناکافی نیند کا نتیجہ امتحانات کے خراب ترین نتائج کی صورت میں نکلتا ہے۔ تیز تر ردعمل نیند کی کمی بچوں میں آٹزم جیسی علامات کا سبب بن سکتی ہے اور وہ کسی چیز پر تیز ردعمل ظاہر کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔ ایک امریکی جریدے ’’ پیڈیاٹرکس ‘‘کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ 7 سے 8 سال کے وہ بچے جو رات کو 8 گھنٹے کی نیند نہیں لیتے وہ مشتعل اور غیر مستقل مزاج شخصیت کے حامل ہوجاتے ہیں۔ صحت مند جسمانی وزن اگر آپ جسمانی وزن میں کمی کیلئے ڈائٹنگ کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو آپ کو جلد سونے کو بھی اس میں شامل کرنا ہوگا۔ شکاگو یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جو لوگ مناسب وقت تک سوتے ہیں ان کے جسمانی وزن میں ایسے افراد کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ کمی دیکھنے میں آتی ہے، جو نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔تحقیق کاروں کے بقول کم سونے سے لوگوں کو بھوک بھی زیادہ لگتی ہے اور وہ فاسٹ یا جنک فوڈ استعمال کرکے اپنے وزن کو بڑھا لیتے ہیں۔ تناؤ میں کمی جب بات ہو تناؤ کی ،تو نیند کا ذکر بھی ضرور ہوگا کیونکہ یہ دونوں دل کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ نیویارک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مناسب نیند سے ذہنی تناؤ کی شرح بھی کم ہوتی ہے اور لوگ اپنے بلڈ پریشر کو زیادہ بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیند کولیسٹرول لیول پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جو انہیں امراض قلب سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ حادثات سے بچاؤ امریکہ کی نیشنل ہائی ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق کم نیند ذہن کو تھکا دیتا ہے جس کا نتیجہ جان لیوا گاڑیوں کے حادثات کی صورت میں نکلتا ہے، بلکہ ایسے ڈرائیور کی شاہراؤں پر کارکردگی الکحل استعمال کرنے والے افراد سے بھی بدتر ہوتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صرف ایک رات کی کم نیند بھی ڈرائیونگ کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ مایوسی یا ڈپریشن سے بچاؤ بہترین نیند ہماری مجموعی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے کیونکہ کم سونے سے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کی بہتر نیند سے کسی بھی معاملے میں مایوسی کے شکار افراد کی ذہنی حالت مستحکم ہے اور وہ ذہنی انتشار کی کیفیت سے باہر نکل آتے ہیں۔

0 Comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads

Google Translator

Blogger Tips And Tricks|Latest Tips For BloggersFree BacklinksBlogger Tips And Tricks
English French German Spain Italian Dutch Russian Portuguese Japanese Korean Arabic Chinese Simplified
Powered By google

BidVertiser