Wednesday, December 17, 2014

سافٹ ڈٖرنک کے شوقین کے لیے انتہائی تشویشناک تحقیق



سیول:  گیس والے مشروبات مثلاً سافٹ ڈرنک اور خصوصاً کولا مشروبات کے صحت کیلئے نقصانات کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان میں تازہ ترین اضافہ یہ دریافت ہے کہ گیس والے مشروبات جس کین میں بند کئے جاتے ہیں اس کی اندرونی سطح پر لگا کیمیکل بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔سیول نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین نے معلوم کیا ہے کہ شیشے کی بوتل کے برعکس دھات سے بنائے گئے کین کی اندرونی سطح پر Bisphenol A نامی کیمیکل لگایا جاتا ہے جسے مختصراً BPA کہا جاتا ہے۔ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مادہ مشروب میں شامل ہو جاتا ہے اور جب تحقیق میں شامل 60 افراد کو دن میں دوبار کین سے مشروب پلانے کے بعد ان کے پیشاب کا تجزیہ کیا گیا تو اس میں BPA کی مقدار میں 1600 فیصد اضافہ ہو چکا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قدر زیادہ اضافہ نہ صرف بلڈ پریشر کو نقصان دہ حد تک بڑھا دیتا ہے بلکہ یہ دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور اگر کوئی پہلے سے دل کا مریض ہے تو اس کیلئے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے میگرین، موٹاپا، ذیابیطس،بانجھ پن، ہارٹ اٹیک اور کینسر کا خطرہ بھی لاحق ہو جاتا ہے۔ شیشے کی بوتل سے مشروب پینے والوں میں یہ مسائل نہیں پائے گئے البتہ کولا مشروب کے نقصانات بدستور دیکھے گئے

0 Comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads

Google Translator

Blogger Tips And Tricks|Latest Tips For BloggersFree BacklinksBlogger Tips And Tricks
English French German Spain Italian Dutch Russian Portuguese Japanese Korean Arabic Chinese Simplified
Powered By google

BidVertiser