Thursday, December 18, 2014

موٹاپا انسان کی زندگی کے 8 قیمتی سال چھین لیتا ہے

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی کے قیمتی 8 سالوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔موٹاپا انسان کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے اور انسان موٹاپے کی وجہ سے معاشرے میں لوگوں کا سامنا کرتے ہوئے نہ صرف ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہے بلکہ کم اعتمادی کا بھی شکار ہوجاتا ہے، اسی حوالے سے کینیڈا کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ جو افراد زیادہ وزن کے حامل یا موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اپنی زندگی کے قیمتی 8 سالوں سے محروم ہوسکتے ہیں اور اس کے علاوہ ایسے افراد کا ذیابیطس اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا بھی خدشہ عام آدمی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو افراد موٹے لوگوں کے مقابلے میں تھوڑے کم موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کی زندگی کے بھی 6 سال اسی وجہ سے کم ہوجاتے ہیں۔

0 Comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads

Google Translator

Blogger Tips And Tricks|Latest Tips For BloggersFree BacklinksBlogger Tips And Tricks
English French German Spain Italian Dutch Russian Portuguese Japanese Korean Arabic Chinese Simplified
Powered By google

BidVertiser