Thursday, December 18, 2014

دھرتی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا وقت آ پہنچا، شہبازشریف

پشاور میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔

ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اور تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سانحہ پشاورمیں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ،اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی جب کہ سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پشاور میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے، سفاک درندے اور ان کے سرپرست عبرتناک سزا کے مستحق ہیں، ملک کے 18 کروڑ عوام دہشت گردوں کا سر کچلنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرتی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا وقت آ پہنچا ہے، صوبائی حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پہلے بھی وسائل فراہم کئے اور آئندہ بھی دیں گے۔

0 Comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads

Google Translator

Blogger Tips And Tricks|Latest Tips For BloggersFree BacklinksBlogger Tips And Tricks
English French German Spain Italian Dutch Russian Portuguese Japanese Korean Arabic Chinese Simplified
Powered By google

BidVertiser