Thursday, January 1, 2015

چہل قدمی کریں اور صحت مند رہیں

صبح کی سیر ہو یا شام کی دونوں ہی فائدہ مند ہیں۔لیکن طب کے ماہرین کے مطابق صبح کی سیر کرنا زیادہ مفید ہوتا ہے کیونکہ اس وقت ہوا میں آلودگی نہیں ہوتی جو پھیپڑوں کے لئے مفید ہے۔جب بھی وقت ملے چہل قدمی ضرور کرنی چایئیے۔آپ نے سن رکھا ہو گا کہ حرکت سے ہی برکت ہے۔بالکل جناب یہ سچ ہے وہی لوگ کامیاب رہتے ہیں جو حرکت میں رہتے ہیں جو بیٹھ گیا وہ پیچھے رہ گیا۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جسم چاک و چوبند رہے تو پھر چہل قدمی کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنا لیں۔چہل قدمی کے ساتھ ساتھ ورزش کی بھی بہت اہمیت ہے لیکن جو لوگ کسی بیماری یا بڑھاپے کی وجہ سے ورزش کرنے سے قاصر ہوں وہ اپنی طاقت کے مطابق چہل قدمی ضرور کریں اس سے آپ کا جسم صحت مند رہے گا اور آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اگر آپ روزانہ وقت کی کمی کی وجہ سے چہل قدمی نہیں کر سکتے تو ہفتہ میں تین بار ضرور کریں۔اگر آپ کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے اور آپ نے کھبی بھی وازش نہ کی ہو تو جناب آج سے کرنی شروع کر دیں دن بدن فرق آپ خود محسوس کریں گے یقیناً آپ پہلے سے زیادہ چوک و چوبند ہو جائیں گے۔چہل قدمی سے آپ کی جسمانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے آج کل اگر بازار جانا ہو تو لوگ موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہیں بہتر ہے کہ اگر بازار آپ کی رہائش سے نذدیک ہے تو پیدل ہی ضروریات زندگی کی اشیاء خریدیں۔اگر گھر کے نذدیک کوئی پارک ہے تو اس میں روزانہ چیل قدمی کریں ورنہ اپنے گھر کی گلی میں ہی چہل قدمی کر لیں۔مقصد تو چلنا ہے۔

ہر گھر بوڑھے افراد ہوتے ہیں یقیناً آپ نے دیکھا ہو گا کہ ان کے چہرے پر جھریاں،دانتوں سے محروم ہوتے ہیں اس کے علاوہ انھیں بھولنے کی بیماری بھی ہوتی ہے ۔لیکن آپ ان تمام باتوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اگر آپ ابھی اپنے آپ میں تبدیلی کر لیں تو بڑھاپا دیر سے ہی آئے گا۔اپنے جسم کو حرکت میں رکھیں اور صحت مند رہیں۔آپ کے گھر جو افراد بوڑھے ہیں اگر و اپنا کوئی چھوٹا موٹا کام کرتے ہیں تو خدارا ان کو کرنے دیا کریں تا کہ جسمانی حرکت ہوتی رہے یہاں ہم ان کو کوئی کام نہیں کرنے دیتے انھیں صرف آرام کا مشورہ دیتے ہیں جو ان کیلئے مزید زحمت بن جاتا ہے۔ان کے لئے بھی چہل قدمی بہت ضروری ہے۔ہمارے نوجوان جو صحت مند ہیں ان کو ہر قسم کے کھیل کھیلنے چایئیں۔ہر فرد کو تقریباً روزانہ تیس منٹ تک تیز تیز چہل قدمی کرنی چاہیئے۔آپ کی ہڈیوں اور عضلات کے لئے دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ایک تو کیلشیم ہے اور دوسری ورزش سے آپ اپنی ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

ورزش اور چہل قدمی کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ آپ کی خوراک متوازن ہو۔اس میں گوشت، مچھلی، انڈہ، سبزیاں اور دالیں شامل ہوں ۔امید کرتا ہوں کہ آج کا کالم بھی آپ کو پسند آیا ہو گا۔میرا مقصدآپ کو بتانا اور جگانا ہے باقی کام آپ کا ہی ہے ۔آجکل بھی بہت سے نوجوان موٹاپے کا شکار ہیں جو قبل از وقت دل کے مریض بن جاتے ہیں یا پھر فالج کا شکار ہو جاتے اور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔اسی لئے دوستو آج سے ہی اپنی زندگی کو بدلیں اور روزانہ تیس منٹ کی چہل قدمی کریں۔خدا آپ سب کو صحت و تندرستی دے (آمین)۔

0 Comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads

Google Translator

Blogger Tips And Tricks|Latest Tips For BloggersFree BacklinksBlogger Tips And Tricks
English French German Spain Italian Dutch Russian Portuguese Japanese Korean Arabic Chinese Simplified
Powered By google

BidVertiser