Friday, January 2, 2015

لاہور : درندے نے محنت کش کے6 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد مسجد کی چھت پر پھانسی دیدی

 

لاہور (نامہ نگار) گرین ٹائون کے علاقہ میں درندہ صفت شخص نے دوسری جماعت کے 6 سالہ طالبعلم کو زیادتی کے بعد مسجد کی چھت پر پھانسی دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ماں لخت جگر کی موت کا سن کر صدمے سے نیم بیہوش ہوگئی جبکہ علاقے میں غم و غصے کی لہر پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گرین ٹائون سیکٹر ڈی ٹو کے رہائشی رنگ ساز یاسین کا 6 سالہ بیٹا معین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور مقامی سکول گرین ٹائون میں دوسری جماعت کا طا لبعلم تھا۔ جمعرات کے روز وہ ٹیوشن پڑھنے گیا لیکن شام تک واپس گھر نہ آیا۔ جس پر لواحقین کو تشویش ہوئی اور اسکی تلاش شروع کردی لیکن اس کا کوئی سراغ نہ ملا جس کے بعد اس کا والد یاسین اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ مقامی تھانے چلا گیا۔ پولیس نے یاسین کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔ گذشتہ صبح مقامی المقرم مسجد میں صفائی کیلئے ایک شخص آیا تو اس نے دیکھا کہ معین کی نیم برہنہ لاش مسجد کی بالائی منزل پر ایک لوہے کی گرل کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی۔ صفائی والے شخص نے فوری طور پر مسجد کمیٹی کے صدر کو اطلاع دی جس پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو نیچے اتار کر اسکی شناخت کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے اور یاسین سے رابطہ کیا جب یاسین اور اسکی بیوی نے بچے کی نعش کو دیکھا تو والدین غم سے نڈھال ہوگئے اور تھانہ میں ہی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے اس موقع پر دلخراش مناظر دیکھنے کو آئے پولیس نے بچے کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی اور تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا تاہم اس سلسلہ میں انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد ہی گلے میں پھندا دیکر بے دردی سے قتل کیا گیا کیس کے سلسلہ میں امام مسجد سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقتول کے والد یاسین نے بتایا کہ اسکی کسی سے دشمنی وغیرہ نہیں۔ آن لائن کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مسجد کی چھت کے جس کمرے سے بچے کی نعش ملی اس کی چابی صرف امام مسجد کے پاس ہوتی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گرین ٹائون میں زیادتی کے بعد 5 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔

0 Comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads

Google Translator

Blogger Tips And Tricks|Latest Tips For BloggersFree BacklinksBlogger Tips And Tricks
English French German Spain Italian Dutch Russian Portuguese Japanese Korean Arabic Chinese Simplified
Powered By google

BidVertiser