
اسلام آباد: سائنسدانوں کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عام آلو وزن کم کرنے کے لئے بڑی افادیت رکھتا ہے۔ آلو جو کاربوہائیڈریٹ کی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور پولی فینانس کا خاص خصوصیت کا باعث وزن میں کمی کیلئے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے آلو سے وزن کم کرنے کے تجربات چوہوں پر کئے اور 10 ہفتے بعد ان چوہوں کے وزن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور ان کا وزن 25 گرام سے کم ہو کر 16 گرم ہو گیا۔ سائنسدانوں کے مطابق انسانوں اور چوہوں میں خوراک جسم میں ایک طرح کے اثرات مرتب کرتی ہے اور آلوؤں سے وزن کم کرنے کے لئے مزید تجربات جاری ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ 30 آلوؤں کے خاص مرکب کے استعمال سے وزن کم کرنے کے نمایاں اثرات سامنے آئے ہیں اور اس سلسلے میں خواتین اور مردوں کے وزن میں کمی کے لئے مناسب مقدار میں ایسے مرکب کا استعمال بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
0 Comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔